سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے بلے کے نشان کے لیے دائر درخواست 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو سپریم کورٹ نے طلب کیا جس پر وہ روسٹرم پر آ گئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کر دیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال نہیں کرتی توامید وار آزاد حیثیت سے الیکشن میں جائیں گے، بیرسٹر گوہر
چیف جسٹس نے کہا کہ آج 9 ممبربینچ بھی ہے اور ایک خصوصی بینچ بھی ہے، حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ فیصلے کیخلاف آئے یا 184/3 کی درخواست ہے؟ حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف 185/3 میں سپریم کورٹ آئے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھرمعاملہ ججزکمیٹی کے پاس نہیں جانا ، بعد ازاں عدالت نے کیس 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
