نگران وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کا معاملہ جمعرات تک ملتوی کردیا

شوگر ملز مالکان

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)نگران وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کا معاملہ آئندہ جمعرات 23 نومبرتک ملتوی کردیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیرصنعت وپیداوار گوہراعجاز کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ شوگر ملز مالکان نے اڑھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد کامعاملہ پیش کیا شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لیا گیا۔

جبکہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز پیش کیں اس کے علاوہ کرشنگ سال 2023-24 کیلئے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ بھی پیش کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے شوگر ملز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ چینی کے ذخائر کا ڈیٹا فراہم کریں۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب میں کرشنگ سیزن 25 نومبر کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ سندھ میں کرشنگ سیزن پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، بورڈ نے سندھ میں گنے کی امدادی قیمت فی من 425 روپے جبکہ پنجاب میں گنے کی امدادی قیمت فی من 400 روپے مقرر کرنےکی بھی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں