مصری کھلاڑی کا اسرائیلی کو شکست دے کر ہاتھ ملانے سے انکار


زیورخ: مصری کھلاڑی محمود محسن نے تلوار بازی کے ورلڈ کپ میں اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں تلوار بازی کے ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ جس میں اسرائیلی کھلاڑی کو مصری حریف نے دہری ذلت کا شکار کر دیا۔

مصری کھلاڑی محمود محسن نے تلوار بازی کے ورلڈ کپ میں اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈ مین کو صفر کے مقابلے میں 5 سے شکست دی۔

مصری کھلاڑی محمود محسن نے پہلے تو اسرائیلی کھلاڑی کو بری شکست دی اور پھر اس سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا۔

تلوار بازی کے عالمی کپ کو “ایپی فینسنگ” بھی کہا جاتا ہے۔ مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈ مین کو شکست دینے کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا۔

اسرائیلی کھلاڑی نے اپنے مصری حریف سے ہاتھ ملانے کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن محسن نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا اور پیٹھ پھیر کر اپنے راستے پر چل پڑے۔ اسرائیلی کھلاڑی میچ ریفری کو شکایت کرتا بھی نظر آیا اور 23 سالہ مصری محمود محسن کے رویہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مصری آرمڈ فورسز فیڈریشن کے ایک ذریعے نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمود محسن کو سزا کے امکان کے بارے میں کہا کہ محمود محسن کو بین الاقوامی آرمز فیڈریشن کی جانب سے سزا نہیں دی جائے گی کیونکہ فیڈریشن کے کچھ قوانین میں 3 ماہ قبل ترمیم کی گئی تھی۔

نئے قوانین میں مصافحہ نہ کرنے اور اس کی جگہ تلوار سے مصافحہ کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں