اسرائیلی حملوں میں10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے

gaza

غزہ میں اسرائیل کی جاری حملوں میں شہید فلسطینوں کی تعداد10ہزار328 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں میں 4 ہزار237 بچے شامل ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقا نے اسرائیل سے اپنے تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا، جبکہ ترک پارلیمنٹ میں اسرائیلی حمایت پر کھانے پینے کی اشیا بنانے والی 2 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترکیے کی پارلیمنٹ میں دونوں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہر قسم کی مصنوعات پر پابندی عائد کی ہے۔


متعلقہ خبریں