اسرائیل کا جبالیا پناہ گزین کیمپ پر حملہ،50 سے زائد فلسطینی شہید 


غزہ پراسرائیلی جارحیت 26 ویں روز میں داخل ہوگئی جبکہ اسرائیلی فورسز کےجبالیا پناہ گزین کیمپ پر حملے میں50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جس سے شہداءکی مجموعی تعداد 8ہزار 648ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں تاحال 22ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئےہیں جبکہ فلسطینی ٹیلی کمیونی کیشن پال ٹیل نے غزہ میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیا پناہ گزین کیمپ پر حملے  میں شہید ہونے والوں میں ایک غیر ملکی انجینئر کے خاندان کے 19 افراد بھی شامل ہیں جبکہ جبالیا کیمپ پر600 ٹن بارودی موادگرایا گیا۔

عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ غزہ میں رہائشی عمارتوں پراسرائیلی  فضائی حملو ں میں 8 افراد جبکہ خان یونس میں وائٹ فاسفورس حملوں سے 5 فلسطینی شہید اور 40 زخمی ہوئے۔

بیت عمار میں اسرائیلی فورسز نے 16 سالہ نوجوان جبکہ طولکرم میں 65 سالہ فلسطینی شہری کو شہید کر دیا جس سےمغربی پٹی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 121 سے تجاوز کر گئی۔

ادھرفلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایندھن کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو الشفاء اور انڈونیشین اسپتال غیر فعال ہو جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک ہزار 800سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ زیر حراست فلسطینیوں پر تشدد کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

جنوبی امریکی ملک بولیویا نے بطور احتجاج اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں جبکہ کولمبیا اور چلی نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں