اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سائفر کیس کی تحقیقات، سابق سیکریٹری خارجہ کے بیان کی تفصیلات سامنے آگئیں
چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدے کی درخواست بھی خارج کر دی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
دوسری طرف راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، ایف آئی اے حکام اور سرکاری گواہان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کررہے ہیں۔