غزہ پر بمباری کیخلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں یہودی گرفتار


واشنگٹن: غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف امریکہ میں مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں یہودیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہودیوں کے ایک جنگ مخالف گروپ جیوش وائس فار پیس کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 500 سے زائد یہودیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی کانگریس کی عمارت میں مظاہرین کے شرکا نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’’جنگ بند کرو، کیونکہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جیوش وائس فار پیس نے بتایا کہ تقریبا 10 ہزار افراد نے امریکی دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ بھی کیا۔

اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک غزہ میں خواتین و بچوں سمیت ساڑھے 3 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ حماس کے اسرائیلی شہروں میں حملے کے باعث اب تک ڈیڑھ ہزار افراد ہلاک ہوئے جس میں سینکڑوں اسرائیلی فورسز اہلکار شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں