معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے


معروف قانون دان ایس ایم ظفر93برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم معروف قانون دان سینیٹر علی ظفر کے والد ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔  مرحوم 6 دسمبر 1930کو رنگون برما میں پیدا ہونے والے سینیئر ایڈووکیٹ اور سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

شاہد آفریدی کی بہن انتقال کر گئیں

ایس ایم ظفر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے وزیر قانون رہے ہیں۔ 2003 سے 2012 تک سینیٹ کے ممبر بھی رہےہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2004ء سے 2012ء تک ہمدرد یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ ایس ایم ظفر کو 2011ء میں صدارتی ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

 


متعلقہ خبریں