اسرائیل کا اپنے شہریوں کو ترکیہ چھوڑنے کی ہدایت


یروشلم: اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ترکیہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسپتال پر مہلک حملے کے بعد انتقامی حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو فوراً ترکیہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ “ترکیہ میں مقیم تمام اسرائیلیوں کو جلد از جلد وہاں سے چلے جانا چاہیے۔”

ایک اسرائیلی قونصلر نے کہا کہ “میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ قومی سلامتی کونسل کی ترکیہ کے لیے سفری وارننگ کو بڑھا کر 4 کر دیا گیا ہے جو اعلیٰ ترین سطح ہے۔”

اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد خطے میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کی ایک لہر شروع ہو گئی۔ اس حملے کی مذمت کے لیے ترکیہ کے شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے سفارتی مشن کے باہر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کی اقوام متحدہ اور میڈیا پر سخت تنقید

فلسطین کے حامی ترک صدر رجب طیب اردواان نے اسرائیل پر خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو پناہ دینے والے اسپتال پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا اور دنیا پر زور دیا کہ وہ غزہ میں ہونے والے المیے کو روکے۔


متعلقہ خبریں