سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کےلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔
ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
بعد ازاں سٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔
تاہم نوٹ کے حوالے سے عوام کے شکوک و شبہات سامنے آنے پر اب اس کے اصل ہونے کے حوالے سے سٹیٹ بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی ہے۔
چاول کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں لین دین کےلئے قابل استعمال ہیں۔
#SBP clarifies that both blue and green color banknotes of Rs.75 are legal tender & can be used as medium of exchange in all transactions across Pakistan.https://t.co/ZDwC3GzqvG#SBPClarification pic.twitter.com/EdQxA3Zlhf
— SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023
