پیرس: فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں رافیل نڈال نے آسٹرین حریف ڈومینک تھیم کو ہرا کر گیارویں بار فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔
رافیل نڈال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹرین حریف کو چھ چار، چھ تین اور چھ دو سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
رافیل نڈال نے 2005 میں 20 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ فرنچ اوپن چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے بعد وہ مسلسل 2008 تک چمپین رہے، 2009 میں روجر فیڈرر نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا۔
کنگ آف کلے کے نام سے مشہور رافیل نڈال نے 2010 میں دوبارہ ٹائٹل اپنے نام کیا اور2014 تک مسلسل چمپین رہے۔
2015 اور 2016 کے ٹورنامنٹ میں اسٹئین واوریکنکا اور نوواک چوکووچ نے کامیابی سمیٹی۔
2017 میں واورینکا کو شکست دے کر نڈال نے جیت کے ٹوٹے سلسلے کو دوبارہ جوڑا اور اس برس اس کا کامیابی سے دفاع کیا۔
