پنجاب کے شہر گجرات میں اپنی نوعیت کا منفر د واقعہ پیش آیا جہاں نیکیاں فروخت کر نیوالے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 10 روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے عوض ایک ارب نیکیاں وار 10 ہزار کے عوض ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔
ملزم ذوالفقار علی شہریوں کو پیسے کے بدلے نیکیوں کی رسید دیتا تھا۔
پاکستان اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کاچیمپین بن گیا
گلیانہ پولیس نے ملزم ذوالقفار سکنہ کابلی گیٹ گجرات کو حراست میں لیکر اپنی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے بر آمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے پنجاب دیگر مینسی آرڈی نینس 1958 /9 کے تحت مقدمہ درج کیا۔
