پرویز الہیٰ کو رہا نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت اور سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے  کے معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جواب آیا ہے۔

پرویز الہیٰ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار ، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

عدالت نے کہا کہ ہم نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا تھا، کیا آپ عدالتی احکامات کو ایزی لے رہے ہیں، بعد ازاں عدالت نے آئی جی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے اور قابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری  کر دیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے پیش ہونے پر عدالت نے شوکاز نوٹس واپس لے لئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 

 


متعلقہ خبریں