پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ بالکل بھی نہیں ہے، پرویز الہٰی

پرویز الہٰی (pervez elahi)

سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ انکا پریس کانفرنس کرنے کا بالکل بھی ارداہ نہیں ہے۔

پرویز الہٰی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کیس میں آج انہیں جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پھر گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کا ارادہ تو نہیں ہے؟

پی ٹی آئی صدر کا جواب میں کہنا تھا کہ کہ انکا پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ بالکل بھی نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ پرویز الہیٰ کو پیش نہ کرنے پر برہم ، چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس

خیال رہے کہ پرویز الہی کے رہائی کے حکم کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔


متعلقہ خبریں