بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جسپریت بمراہ نے پاک بھارت ٹاکرے کے فوراً بعد ایشیا کپ چھوڑ کر وطن واپس جانے کی وجہ بتادی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اپنے اور اہلیہ سنجنا کے ہاتھ کے ہمراہ اپنے نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی۔
بمراہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ہمارا چھوٹا سا خاندان بڑا ہو گیا ہے اور ہماری خوشیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جتنا ہم کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ آج صبح ہم نے اپنے چھوٹے بیٹے انگد جسپریت بمراہ کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔
ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ، ایشیا کپ کے بقیہ مچیز پاکستان میں کرانے کی تجویز
انہوں نے کہا کہ ‘ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کو اپنے ساتھ لے کر چلنے والی ہر چیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔’
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی باولر سری لنکا میں موجود بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر فوری طور پر بھارت چلے گئے ہیں۔ تاہم انکی وطن واپسی کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔
Our little family has grown & our hearts are fuller than we could ever imagine! This morning we welcomed our little boy, Angad Jasprit Bumrah into the world. We are over the moon and can’t wait for everything this new chapter of our lives brings with it ❤️ – Jasprit and Sanjana pic.twitter.com/j3RFOSpB8Q
— Jasprit Bumrah (@Jaspritbumrah93) September 4, 2023