آغا صاحب! آپ کے مہمان ہیں اس لیے اس ٹوپی میں ہیں ، حلیم عادل کا سراج درانی سے مکالمہ


انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سراج درانی نے حلیم عادل شیخ سے پوچھا آپ تو سندھی ٹوپی پہنتے تھے آج یہ کیپ پہنی ہے جس پر حلیم عادل شیخ نے مسکرا کر جواب دیا سر غلطی ہو گئی۔

سراج درانی نے کہا کہ آپ ہمیشہ سندھی ٹوپی پہنتے ہیں لیکن آج انگریز بن گئے، جس پر حلیم عادل شیخ نے کہا، آغا صاحب! آپ کے مہمان ہیں اس لیے اس ٹوپی میں ہیں، گھر سے آتا تو سندھی ٹوپی میں ہی آتا۔

حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا آپ اسمبلی میں ہوتے تو میرے مہمان ہوتے ، یہاں نہیں۔

آغا سراج درانی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ تحفے میں ٹوپی دیں گے، جس پر انہوں نے کہا نہیں میں گھر پہنچتے ہی ان کو ٹوپی کا تحفہ دوں گا۔


متعلقہ خبریں