پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر پرندوں کو مارنے کا جدید سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ


پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے ملک کے 3 بڑے ائیر پورٹس کراچی، لاہور اور اسلام اباد پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا ٹھیکہ جس فرم کو دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی ٹیسٹنگ کروائے گی اس کے بعد اس کی تنصیب کرے گی اور آخر میں اس کی کمیشنگ کرے گی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں، منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملکی ائیر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں