چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس


سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے گئے۔ وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مختلف مقدمات میں گرفتاری روکنے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ نہیں چلے گا

رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے اعتراض کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے اجزا کو پورا نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے ذاتی مفاد سے متعلق درخواست آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی۔ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

خیال رہے کہ وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں