بہاولپور، انتظامیہ نے شہریوں سے سستی سفری سہولت بھی چھین لی


بہاولپورانتظامیہ نے شہریوں سے سستی سفری سہولت بھی چھین لی، انتظامیہ نے سستی سفری سہولت اسپیڈو بس سروس بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیڈو بس سروس بہاولپور سے لودھراں تک چلتی تھی جس کا کرایہ صرف 30 روپے تھا۔ بہاولپور انتظامیہ کے مطابق بس سروس فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد فنڈز ادا کرنے ہیں۔ واجبات ادا نہ ہونے کی صورت میں 12 اسپیڈو بسیں لاہور منتقل کردی جائیں گی۔

پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اسپیڈو بس سروس لودھراں سے بہاولپور تک بطور سستی سفری سہولت استعمال کی جاتی تھی۔ اسپیڈو بس سروس 19 مئی کو بحال کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں