نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا گیا


وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا، پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس ہوا۔ پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا۔اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنما نے بھی شرکت کی۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے نام اور نگران سیٹ اپ پر وزیر اعظم سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دے دیا۔

سندھ میں نگران حکومت، مشاورت شروع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کیلئے نامزد کردیں۔

اسی کے ساتھ ہی پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں