شیخ رشید کی بھابھی اور شیخ راشد شفیق کی والدہ انتقال کرگئیں

شیخ رشید (sheikh rashid)

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی بھابھی انتقال کرگئیں، نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ ٹویٹ میں اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا گیا۔ ٹویٹ کے مطابق انتقال کرنے والی خاتون سابق پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کی والدہ تھیں۔

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ شیخ رشید کی بھابھی ممتاز بیگم قضائے الہی سے وفاقت پاگئی ہیں۔ انکی نمازِ جنازہ کل 3 بجے لال حویلی سے اٹھائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں