کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے، اس سے کم کوئی نمبر قبول نہیں، خالد مقبول


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے، اس سے کم کوئی نمبرقابل قبول نہیں۔

ملک بھر کی کل آبادی23کروڑ 3لاکھ 99ہزار 642تک پہنچ گئی

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے مردم شماری کے معاملے پر سندھ کے شہری علاقوں پر شب خون مارا گیا، اس مرتبہ بھی کراچی کی آبادی دو کروڑ ظاہر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن ہم تین کروڑ سے کم کسی نمبر کو تسلیم نہیں کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات فوری اور شفاف ہوں، اس کیلئے درست مردم شماری ہو پھر اس پر نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستیں بنیں۔

ہمیں درست گن لیں، اس سے پہلے کہ الٹی گنتی شروع ہو جائے، خالد مقبول

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پہلا مطالبہ شفاف مردم شماری اور دوسرا مطالبہ شفاف مردم شماری کی بنیاد پر فوری انتخابات ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی ایک کڑور 91 لاکھ کی آبادی کا نمبر مسترد کرتی ہے۔

کراچی میں بجلی فراہمی کا لائسنس ایک سے زائد کمپنیوں کو دیا جائے، ایم کیو ایم

ڈاکٹر فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس بار درست مردم شماری کے ذریعے کراچی کے زخموں پر مرہم رکھے گی۔


متعلقہ خبریں