چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض ادائیگی 2 سال کیلئے مؤخر کر دی۔ چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
وفاقی حکومت نے قرضہ رول اوور کیلئے ازسرنو شرائط و ضوابط کی منظوری دے دی۔ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
فرانس نے پاکستان کی قرض ادائیگیاں 6 سال کیلئے موخر کر دیں
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا۔ تمام 31 قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔