سائفر کو لے کرملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا،فیصل واوڈا

Faisal wawda

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ اعظم خان، چیئرمین پی ٹی آئی کے بہت قریب تھے وہ دل اور دماغ استعمال نہیں کرتےتھے جو حکم ملتا اس کی فوری تکمیل ہوتی تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ پاور پولیٹکس ود عادل عباسی’ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعظم خان جو پاکستان کیلئے مدد کر رہے ہیں وہ مزید بھی مدد کریں گے، یہ معاملہ اب یہیں روکنے والا نہیں ہے۔

اعظم خان بند کمرے میں موجود تھے جب سائفر پر بات ہورہی تھی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا کہ سائفر ایک جھوٹا بیانیہ تھا، سائفر کو لے کرملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا، بہت سے لوگ مستقبل میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور نہ کوئی پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نظر آئے گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی بلنڈر کیا تو یہ پی ٹی آئی کے کفن میں آخری کیل ہوگی۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری نہیں ہو گی، مزمل سہروردی

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور نہ کوئی پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نظر آئے گا، اب اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی بلنڈر کیا تو یہ پی ٹی آئی کے کفن میں آخری کیل ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آنے والےدنوں میں مزید بہت سی نئی چیزیں سامنے آئیں گی،جو چیزیں آنے والی ہیں وہ سرکاری نوعیت کی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سائفر،لانگ مارچ اور ارشدشریف کے قتل کو اکٹھا کرلیں تو سب حقیقت سامنے آجائے گی۔

مجھے شادی پر2 سو تولہ سونا پہنایا گیا، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ سائفر معاملے میں شاہ محمود، اسد عمر بھی شامل ہیں، سائفر معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی اکیلے نہیں تھے۔

انہوں نےکہا ہے کہ بہت سے کاغذات شہزاد اکبر اپنے ساتھ لے گئے ہیں، سازش کے کھلنے سے پہلے بہت سارے لوگ اپنی راہیں ان سے جدا کریں گے۔

سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آنے والے چند ہفتوں میں جیل میں نظر آرہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کے اداروں کو مزید بدنامی کی طرف لے کر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں