توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چوہدری نے معافی مانگ لی

فواد چوہدری

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین کیس کی سماعت کی۔

چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی، آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، میں اس وقت پارٹی کا ترجمان تھا، معاملہ جانے دیں زبانی معافی مانگ چکا۔

فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کے بعد پہلی ٹوئٹ کر دی

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے  کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد فواد چوہدری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میں نے جو بھی کہا تھا وہ پارٹی کا نقطہ نظر تھا اور پارٹی پالیسی کے مطابق کہا تھا، میرا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، جلد الیکشن کمیشن میں تحریری معافی نامہ جمع کرا دوں گا۔

 

 


متعلقہ خبریں