سمندر پار پاکستانیوں کے لئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا کردیا۔

اسلام آباد: موبائل فون چھیننے پر مزاحمت کے دوران زخمی شہری دم توڑ گیا

سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کے لئے عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجرا کی تقریب سےخطاب  کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا سمندرپارپاکستانیوں کی نشاندہی پر ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ تارکین وطن کے لئے عارضی رجسٹریشن آن لائن نظام کا اجرا کیا ہے اس پر وفاقی وزیر آئی ٹی اور وزارت کے اعلیٰ حکام ، ایف بی آر، پی ٹی اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

عاشورہ محرم، افغان مہاجرین کی شہر میں نقل و حرکت اور موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

یہ ایک اہم ڈیوائس ہے جو سمندر پار لاکھوں پاکستانیوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔ انہیں یہ سہولت گھر بیٹھے میسر آئے گی۔ وہ 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیئے اپنا فون استعمال کرسکیں گے۔ اس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائے گی۔

اس میں مخصوص کیسز کی بجائے سب کو یہ سہولت ملنی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس عائد نہ کرنے کی رائے صائب ہے لیکن اس پر فیصلے کے لئے مزید اجتماعی مشاورت اور سوچ بچار کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں