ستلج، پانی کا بہاؤ تیز، حفاظتی بند ٹوٹ گئے، آبادی اور زرعی اراضی زیر آب

ستلج، پانی کا بہاؤ تیز، حفاظتی بند ٹوٹ گئے، آبادی اور زرعی اراضی زیر آب

بہاولنگر: دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے تین حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں۔

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، کھڑی فصلیں زیر آب، الرٹ جاری

پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے عاکوکا ہٹھاڑ ، لکھوکا اور موہاڑی کے عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں جس کے بعد پانی آبادی اور زرعی اراضی میں داخل ہو گیا ہے۔

عارضی حفاظتی بندوں کے ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کے حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ امدادی اداروں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل شروع کردیا ہے۔

بھارت سے پانی معاہدے کے تحت آرہا ہے ، خورشید شاہ

پی ڈی ایم، مقامی انتظامیہ اور علاقہ پولیس سمیت دیگر تمام متعلقہ ادارے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنک کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور صورتحال پہ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں