ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے امریکی ڈالر کی قدر مرحلہ وار 270 روپے اور پھر اس کے بعد 250 روپے کی سطح پر گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
پاکستان کیلئے مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے ، بلوم برگ کی رپورٹ
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ عارضی ہے، جلد قیمت 250 روپے کی سطح پر آ جائے گی۔
ملک بوستان نے مزید کہا کہ نئی امپورٹ ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مطلوبہ ڈیمانڈ پوری ہوتے ہی ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آجائے گا۔
ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
انہوں نے انفلوز سے متعلق حکومتی پالیسیوں کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے سٹہ بازی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔