سعودی ماہر فلکیات نے سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر برابر آنے کے اوقات کی وضاحت کردی


سعودی عرب کے ماہر فلکیات کے محقق ڈاکٹر خالد الزعاق نے رات اور دن کے وقت قبلہ کی سمت جاننے اور اس کے رخ کا تعین کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

الزعاق کا کہنا تھا کہ قبلہ نمازیوں کی سمت ہے، رسول اللہ ؐ کی مدینہ منورہ کی طرف ہجرت سے پہلے قبلہ بیت المقدس تھا،الزعاق نے مزید کہا کہ ہجرت کے دوسرے سال 17 رجب المرجب کو قبلہ بیت المقدس سے مکہ مکرمہ کی طرف منتقل ہوا۔

خانہ کعبہ میں معصوم بچے کی اللہ سے محبت کا خوبصورت انداز

ان کاکہنا تھا کہ قبلہ کا تعین دن میں سورج اور رات کو ستاروں سے ہوتا ہے اور سورج نماز کے اوقات اور قبلہ کے تعین کی بنیاد ہے۔ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا کہ ہفتہ، اتوار اور پیر کو سورج کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔

یہ وقت ظہر کی اذان کا ہوگا اور سورج ٹھیک 12 گھنٹے 27 منٹ پر سورج کعبہ کے اوپرہوگا،اس سے قبلہ کی سمت کا تعین کرنے میں آسانی ہو گی۔


متعلقہ خبریں