کے الیکٹرک، بجلی ایک روپیہ 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنیکی منظوری


کراچی: شہر قائد کے لیے مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بجلی ایک روپیہ 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا، بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، یہ اضافہ جولائی کے بل میں لیا جائے گا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت جن صارفین کو بلز جاری کئے جا چکے ہیں ان سے اگست میں وصولی ہو گی۔

راولپنڈی، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ

نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے، اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا۔

بجلی کم از کم 4 روپے مہنگی کریں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کیپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔


متعلقہ خبریں