افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر ispr سیکیورٹی فورسز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں ژوب دہشتگرد حملے پر بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےژوب حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوں کی عیادت بھی کی،آرمی چیف نے جوانوں کی قوم کیلئے خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں۔

ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیر اعظم کی معیشت کیلئے کردار پر آرمی چیف کی تعریف

افغان شہریوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تشویش ہے۔امید ہے افغان حکومت کسی ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔

ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ایسے حملوں کا موثر جواب دیں گے،دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن بھر پور طریقے سے جاری رہے گا۔

سعودی عرب اور یو اے ای سے رقم دلانے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے،وزیراعظم

افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے ،مسلح افواج دہشتگرد ی کی جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

قبل ازیں آرمی چیف کا کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر نے استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں