پشاور: آئندہ پانچ روز مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

electricity bill

صوبائی دارالحکومت پشاور میں بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کیلئے بری خبرآگئی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نےشہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ پانچ روز پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گی۔

پیسکو کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ پشاور میں ناگزیر مرمت کے باعث رحمان بابا، کوہاٹ روڈ اور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی جمعرات سے 17 جولائی تک صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک بند ہو گی۔

بجلی کم از کم 4 روپے مہنگی کریں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

ذرائع کے مطا بق مختلف علاقوں کے صارفین کے ساتھ  ساتھ یکاتوت، چمکنی، شریف آباد اور ہزار خوانی کے شہری بھی بجلی کی سہولت سے محروم رہیں گے۔

جبکہ کوہاٹ روڈ ،سول کوارٹر،بانہ ماڑی، نوتھیہ، نشترآباد، ارمڑ، گلبہار، ریڈیو پاکستان سمیت دیگر علاقوں کے صارفین بھی متاثرہونگے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی  نے کہا ہے کہ بجلی کی مرمت کام مکمل ہونے کے بعد  بجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں