آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں ، بہت سخت شرائط ہیں ، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ، بہت سخت شرائط ہیں، ہم نے قرض کے لیے آئی ایم ایف کی منتیں کیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانی ہیں ،ملکی معاشی استحکام کے لیے قرض ضروری تھا۔ پچھلی حکومت نے چور ڈاکو کی گردان کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال بربا د کئے۔

وزیرِاعظم نے ملتان میں  زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کے دورے کے موقع پر کہا کہ  جو لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر لائے تھے، وہ ان کی حکومت سے یہ اسپتال مکمل کرواتے، اب اس اسپتال کی تعمیر انشاءاللہ 30 ستمبرتک مکمل ہو گی ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  گزشتہ حکومت نے ہسپتالوں کو فنڈ جاری نہ کر کے بربادی کی،  4 سال شدید غفلت برتی گئی ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انتقامی سیاست کی وجہ سے انسانی خدمت کو روکا گیا، عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

شہباز شریف نے بونیر کے طالبعلم کا دل جیت لیا، وزیراعظم کی کرسی پہ بٹھا دیا

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومتیں ختم نہ کی جاتیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں نہ لایا جاتا تو پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہوتا۔


متعلقہ خبریں