بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، چیئرمین آئی پی ایل ارون دھومل


چیئرمین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چیئرمین ارون دھومل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیئرمین آئی پی ایل نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جے شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ارون دھومل کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا ہمارے سیکریٹری پاکستان جائیں گے۔

ذکا اشرف کی جے شاہ سے ڈربن میں اہم ملاقات

چیئرمین آئی پی ایل نے مزید کہا کہ پاک بھارت بورڈ سربراہان کی ملاقات کے باوجود بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دونوں سربراہان کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ کے دوران جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر زور دیا گیا تھا۔

بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

ملاقات کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ  ذکا اشرف نے جے شاہ کو پاکستان میں ایشیا کپ دیکھنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈ کپ کے مییچ دیکھنے کی پیشکش بھی کی جس کو چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے بھی قبول کر لیا۔


متعلقہ خبریں