کل سے الیکٹرک بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی، شرجیل میمن


وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کل سے الیکٹرک بسیں روڈ پر آجائیں گی، کراچی شہر کیلئے مزید بسیں آرہی ہیں، کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے نئے چارجرز منگوائے گئے ہیں، مزید بسیں کراچی پورٹ پر کل پہنچ رہی ہیں۔ کوشش ہے کراچی شہر کو نئی بسوں کے ساتھ بھر دیں۔  سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کو سہولت اور ریلیف فراہم کریں۔

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے سرمایہ کاروں کو یہاں آنے کی دعوت دیں گے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت مفاہمت کا پیغام دیتی ہے، ہم نے سوشل میڈیا پر بدتمیزی کا طوفان نہیں لانا۔ اب ہمیں ملک اور عوام کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں علاج کیلئے پورے ملک کے علاوہ پڑوسی ممالک سے بھی لوگ آ رہے ہیں۔ صحت کیلئے سندھ حکومت نے بہت کام کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری آئے گی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

پشاور اور کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ہر ملک میں جا کر نوجوانوں کیلئے روزگار کی بات کی۔ 15 جولائی سے دھابیجی اکنامک زون شروع کیا جارہا ہے، اکنامک زون شروع ہونے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ای وی بسز کا پلانٹ کراچی میں لگنے جا رہا ہے، ای وی بسز کے پلانٹ کیلئے پڑوسی ملک سے بات چل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں