عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، قانونی تیاری مکمل ہوتے ہی نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ’میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے۔
غلام سرور کی بھی آئی پی پی میں شمولیت آخری مراحل میں ہے، خرم روکھڑی
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، ہم نے اپنی سیاست داو پر لگا کر ریاست بچائی ہے، پی ٹی آئی نے ملک دشمن اقدامات کئے ہیں،ان کی طرف سے آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے ۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اگست میں حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہم گھر چلے جائیں گے۔
انکاکہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گےاور الیکشن کے حوالےسےجو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کےبہت سارےالیکٹیبلزمسلم لیگ ن کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتےہیں، آئی پی پی میں ہوتے ہوئےکئی لوگ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لیں گے۔