بھارت سی پیک سے فائدہ اٹھائے ،رکاوٹ نہ بنے ،شہباز شریف

 آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد | urduhumnews.wpengine.com

 آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد


وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے10 سال مکمل ہونے پر چین اورپاکستان کی قیادت اور عوام  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک بااعتماد ا سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے، سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کے لئے ویژن کا شاندار نمونہ ہے ۔

وزیراعظم نے کہا افسوس ہے کہ 4 سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

روس سے خام تیل کی آمد: ایک اور وعدہ پورا کردیا، شہبازشریف

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے ، سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔


متعلقہ خبریں