بھارت میں سڑک کنارے چہل قدمی کرتے ہوئے راہگیروں کو گاڑی نے کچل ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 جولائی کو پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین اور 1 بچہ جاں بحق ہوا۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 خواتین سڑک کنارے صبح کے وقت چہل قدمی کر رہی ہیں۔ اتنے میں تیز رفتار گاڑی اپن رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے تینوں خواتین کو کچل کر خود بھی حادثے کا شکار ہوجاتی ہے۔
#Alert : Two women killed and one injured in a road crash at Hydershakote in #Hyderabad. The incident occured early in the morning when the three were out for walk. Driver of the car is at large pic.twitter.com/F73pM0jSGz
— TOI Hyderabad (@TOIHyderabad) July 4, 2023
ویڈیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول نہ سنبھال سکا جس کے باعث گاڑی اُلٹ گئی۔ ایک بھارتی صحافی کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔