آئی سی سی سالانہ اجلاس، پاکستان کی نمائندگی کون کریگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب تک فیصلہ نہ کرسکا، اجلاس 9 جولائی سے ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے سالانہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک شیڈول کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں بورڈ، ایگزیکٹوز اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ میٹنگ میں سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

سالانہ میٹنگ میں رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ کے امور پر بات ہوگی۔ اسی طرح آئندہ برس ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر، ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

دوسری طرف آئی سی سی میٹنگ کے دوران 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پر بھی بات ہوگی۔ آئی سی سی اس حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا۔

اس حوالے سے پی سی بی نے گزشتہ روز ذکا اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ جاری کیا تھا جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔ پی سی بی کے اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کا رکن ہونے کی حیثیت سے ذکا اشرف آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پریس ریلیز واپس لینے کی وجہ یہ تھی کہ اعلامیہ غلط فہمی کی بنیاد پر جاری ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے ذکا اشرف کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

آئی سی سی شیڈول سے متعلق پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پاکستان کی طرف سے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب التوا ہونے کی صورت میں الیکشن کمشنر اور قائم مقام چیئرمین احمد فاروق شہزاد رانا اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


متعلقہ خبریں