آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود فچ اورموڈیز کوپاکستانی معیشت پر خدشات

موڈیز نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی | urduhumnews.wpengine.com

آئی ایم ایف  معاہدے کے باوجود بین الاقومی ریٹنگ ایجنسیز موڈیز اور فچ نے پاکستانی معیشت پر خدشات کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ  قرضوں کی ادائیگی اور معاشی بحالی کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف فنڈنگ کے علاوہ  اضافی فنانسنگ  درکار ہوگی۔

ریٹنگ ایجنسیز کے مطابق  پاکستان کو رواں مالی سال میں 25 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنا ہے، قرض ادائیگیوں کی رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گنا زیادہ ہے۔

موڈیز نے پانچ بڑے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

موڈیز اورفچ کا کہنا ہےکہ  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوبارہ بڑھنے کی صورت میں  آئی ایم ایف فنڈنگ ناکافی ہوگی، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ٹیکسزمیں اضافہ کیا اور اخراجات میں کمی کی، اس کے علاوہ پاکستان نے معاہدے کیلئے شرح سود بھی بڑھا کر تاریخ کی بلند سطح پر کردی ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ 9 ماہ کے پروگرام میں پاکستان کو آئی ایم ایف کا مکمل 3 ارب ڈالر فنڈ ملنا غیریقینی ہے۔ پاکستان کو دوطرفہ اور کثیرالاقوامی شراکت داروں سے ملنے والی مالی امدادبھی متاثرہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں