قومی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر تیار ہونیوالی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس ‘ کیخلاف اسٹے آرڈر لے لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کیخلاف اسٹے آرڈر حاصل کر لیا ہے ۔
ڈالر کی قیمت 245روپے تک آسکتی ہے ، ملک بوستان
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم کا معاہدہ ختم ہونے کے باوجود کچھ افراد انہیں فلم بنانے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسٹے آرڈرلینا پڑا ہے ۔
راولپنڈی ایکسپریس کے مطابق انہیں فلم کی ٹیم کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ان کی زندگی سے متعلق فلم بنا کر ریلیز کریں گے اس لیے انہیں عدالت جا کر اسٹے آرڈر لینا پڑا۔