جہانگیر ترین کی سیاسی رابطوں میں تیزی ، پنجاب سے بڑی وکٹیں گرنے کا امکان


سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے وطن واپس آتے ہی سیاسی رابطے تیز کر دیے ہیں۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی پارٹی میں پنجاب سے 30 سے زائد سابق ارکان کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نےبتایا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں جہانگیر ترین اور علیم خان اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں اہم سیاسی ملاقاتیں  کریں گے اس حوالے سے پارٹی قیادت نے خیبر پختونخواہ میں بھی بڑی اہم سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کیے ہیں۔

جہانگیر ترین وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے، علیم خان

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے پارٹی کو الیکشن کمیشن سے رجسٹر کروا یا جائے گا ۔ سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین اور پارٹی صدر علیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کروائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان استحکام پارٹی ملک میں بڑے پیمانے پر ممبر سازی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔

 


متعلقہ خبریں