آج رات 10 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات 10 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا، اب سوال سیاست کا نہیں ریاست کا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت مجبوریت ہے، 13 اگست ریڈر لائن ہے۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران سیاسی فیصلے دبئی میں کرتے ہیں کیونکہ وہ خوف زدہ ہیں۔ ہم پیالہ، ہم نوالہ ہونے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 13 پارٹیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ہونے والے معاہدے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی ہیں، عوام کو بتانا ہوگا۔ عوام پر 300 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگایا گیا۔ سارا گڑھا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا تو عوام، زراعت اور صنعت ڈیفالٹ ہوگئی۔

لال حویلی پر حملہ ہونے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ طے کرلیا ہے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں