کراچی: لیاری غریب شاہ روڈ پر واقع رینجرز چوکی پر کریکر حملہ کیا گیا لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
کراچی: شادی ہالز ایسوسی ایشن کا عید کے بعد تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان
ایس ایس پی سٹی کے مطابق حملہ آور ملزم رینجرز چوکی کے اندر کریکر پھینک کر فرار ہو گیا، حملے میں دیسی ساختہ کریکر استعمال کیا گیا لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ رینجرز اور کراچی پولیس جائے وقوع پر موجود ہیں جب کہ بم ڈسپوزل ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، پاکستان کا کراچی شہر بھی شامل
ایس ایس پی سٹی کے مطابق کریکر حملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، فی الوقت اس کے متعلق حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔