امریکہ، بھارتی نژاد شہری کو 800 افراد کی انسانی اسمگلنگ پر سزا

امریکہ، بھارتی نژاد شہری کو 800 افراد کی انسانی اسمگلنگ پر سزا

واشنگٹن: امریکہ میں 800 بھارتی شہریوں کو اسمگل کرنے والے بھارتی نژاد شخص کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

بھارت، گائے کا گوشت لیجانے کا الزام، مسلمان شہری پر تشدد، جان کی بازی ہار گیا

امریکی اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقیم 49 سالہ بھارتی نژاد شہری راجندر پال سنگھ نے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے بھارتیوں کی اسمگلنگ کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجندر پال سنگھ نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے اسمگلنگ گروہ کا مرکزی کارندہ ہونے کے ناطے 5 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم وصول کی۔

امریکہ کے محکمہ انصاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کہ راجندر پال سنگھ نے کینیڈا کی سرحد سے سینکڑوں بھارتی شہریوں کو امریکہ پہنچایا۔

ملزم کو امریکی ضلعی عدالت نے سزا سنائی، نگراں اٹارنی ٹیسا گورمین نے اس حوالے سے کہا کہ راجندر سنگھ نے چار سال کے دوران 800 سے زائد افراد کو شمالی سرحد سے ریاست واشنگٹن اور دیگر شہروں میں اسمگل کیا۔

مودی سے انسانی حقوق پر سوال کیوں پوچھا؟ صحافی صابرینہ صدیقی کو ہراسیت کا سامنا

جولائی 2018 سے راجندر سنگھ اور اس کے شریک ملزمان نے اوبر ٹیکسی استعمال کرکے کینیڈا سے غیر قانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے والے افراد کو سیاٹل شہر میں پہنچایا۔

امریکی اداروں کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ جولائی 2018 سے اپریل 2022 تک 17 اوبر اکاؤنٹس اس اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جن میں 80 ہزار ڈالرز سے زائد کی رقم وصول کی گئی۔

بھارتی نژاد شہری کے کیلیفورنیا میں واقع گھر سے 45 ہزار امریکی ڈالرز نقدی اور جعلی شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

بھارت، نماز پڑھنے پر مسلمان شہری پہ مقدمہ درج، گرفتار کر لیا گیا

میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے مطابق راجندر پال سنگھ اس وقت امریکہ میں قانونی طور پر نہیں رہ رہا ہے لیکن اسے سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں