تیل کی ذخیرہ اندوزی کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لانے کا اعلان


لاہور: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہم نے تیل کے اپنے کنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ہی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔

پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے، آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی کے لیے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے مستقبل میں پیٹرول کی قلت کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی سے حکومت کی ڈالرز کی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے مزید 215 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہے ہیں، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا ہمارے ملک میں جب پیٹرول کی قیمت بڑھنے والی ہوتی ہے تو سب کو پتہ ہوتا ہے، پھر ذخیرہ اندوز اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور پیٹرول ذخیرہ کر لیتے ہیں لیکن اببانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی۔

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہماری ترجیح معیشت کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کیے جا رہے ہیں، انشا اللہ ملک میں توانائی بھرپور طریقے سے آئے گی۔

اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل میں اختلاف نہیں، انکم ٹیکس بڑھایا جائے، شاہد خاقان

ملک میں سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم کے اوپر سے انا کا بھوت اترے گا اور ان میں متانت آئے گی تو سیاسی حالات بہتر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں