حکمرانوں سے اپیل کروں گا خدا کیلئے کرپشن اور لوٹ مار ختم کر دیں، چودھری سرور


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی چیف آرگنائزر اور صوبائی صدر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے اپیل کروں گا خدا کیلئے کرپشن اور لوٹ مار ختم کردیں، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے مزید 215 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہے ہیں، اسحاق ڈار

سابق گورنر چودھری محمد سرور نے کہا امرا نے اپنے لئے ملک کو جنت اور غریب کیلئے جہنم بنا دیا ہے، ان سے آپ لوگوں نے پیچھا چھڑانا ہے، یہ کام صرف یوتھ ہی کرسکتی ہے، نوجوانوں کو نوکریاں ملے گی تو نوجوان ترقی کرے گا، نوجوانوں کی ترقی سے ملک ترقی کرے گا۔

انہوں ںے کہا پاکستان میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، شفاف انتخابات نہ ہوئے تو عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی،
عالمی برادری نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کئے تو نتائج برے نکلیں گے، ہم ایک ایٹمی ملک ہیں لیکن حکمران کشکول لے کر دوسرے ممالک میں پھرتے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا پاکستان کی یوتھ فیصلہ کرے پچھلے 75سال میں کس حکمران نے عوام کا ساتھ دیا؟ یوتھ فیصلہ کرے کیا کہ ان حکومتوں نے رشوت ختم کی یا اس میں اضافہ کیا ہے؟

قومی اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا

ق لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا ان حکومتوں نے کبھی غریب کو سرکاری نوکری پر نہیں لگایا، یہ لوگ لالچی ہو گئے ہیں، یہ بس اپنی نسلوں کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں