بحرِ اوقیانوس میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والی ‘ٹائٹن’ نامی آبدوز کی اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹِک ٹاک پر ایبی جیکسن نامی ٹِک ٹاکر نے ‘ٹائٹن’ کی زیر سمندر جانے سے پہلے آخری ویڈیو شیئر کی۔ ٹِک ٹاکر ایبی جیکسن کو ٹائٹن کو متعارف کرنے والی کمپنی ‘اوشین گیٹ’ نے بطور فوٹوگرافر بھرتی کر رکھا گیا تھا۔
ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی ویڈیو ‘ٹائٹن’ کے سفر شروع کرنے سے کچھ لمحات پہلے کی ہے۔ ویڈیو میں ‘ٹائٹن’ کو زیر سمندر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹک ٹاکر ایبی جیکسن نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ‘ایک آبدوز کو ٹائٹینک کے پاس جاتے ہوئے دیکھ رہی ہوں’۔
ٹِک ٹاکر ایبی جیکن کی جانب سے یہ ویڈیو ‘ٹائٹن’ کے قریب کھڑے ایک بحری جہاز سے بنائی گئی ہے۔
https://twitter.com/NowVideoNetwork/status/1671877963833552897
اپنے ایک حالیہ بیان میں ٹِک ٹاکر ایبی جیکسن کا کہنا تھا کہ ‘کالج کے دنوں میں جب انہیں معلوم ہوا کہ کچھ لوگ ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے ٹرِپ آفر کر رہے ہیں تو ٹائی ٹینک کا سوچ کر میری آنکھوں سے آنسوں نکل آئے تھے’۔
ایبی جیکسن نے کہا کہ ‘آج کچھ سالوں بعد میں اسی کمپنی کیلئے بطور فوٹوگرافر بھرتی کی گئی ہوں’
@gbaby2317 HOLY SHITTTTT!!! THE SUB WENT DOWNNNNN!!!!! WATCH THIS!!! #missingsubmarine #missingsub #submarine #VozDosCriadores #screammovie @ABS ♬ Suspense, horror, piano and music box
خیال رہے کہ گزشتہ روز اس بدقمست آبدوز ٹائٹن کو بنانے والی کمپنی ‘اوشین گیٹ’ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس! ہم ٹائٹن میں موجود پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ مسافر سیاح سوار تھے، امریکی کوسٹ گارڈ کے تخمینے کے مطابق ٹائٹن آبدوز میں سوار پانچوں مسافروں کو دستیاب آکسیجن کی سپلائی پاکستانی وقت کے مطابق 22 جون کی سہ پہر 4 بج کر 18 منٹ پر ہی ختم ہوگئی تھی۔