لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد

لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد

واشنگٹن/ ٹورنٹو: بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی تلاش کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے، آبدوز کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب زیر سمندر سے کچھ ملبہ ملا ہے۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش میں تیزی، ٹائٹن میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن گزر گئی

مؤقر نشریاتی اداروں اور عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش میں ملبہ دریافت ہوا ہے۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش میں تیزی، ٹائٹن میں آکسیجن ختم ہونے کی ڈیڈ لائن گزر گئی

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ماہرین ملبے سے ملنے والی معلومات کا جائزہ روبوت کے ذریعے لے رہے ہیں، کچھ دیر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کی جائے گی۔

 

کوسٹ گارڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہورائزن آرکٹک کی آر او وی (دور سے چلنے والی گاڑی) کو ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سمندر کے فرش پر ملبہ ملا ہے۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں

خبر رساں ادارے کے مطابق ریئر ایڈمرل جان ماگر، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ کمانڈر، کیپٹن جیمی فریڈرک، فرسٹ کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ریسپانس کوآرڈینیٹر اس حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاپتہ ہونے والی آبدوز کی تلاش میں یہ پیش رفت میں بڑی اہم ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ملبہ کچھ بھی نہ ہو اور یا پھر وہ کوئی خاص چیز ہو۔

رواں ہفتے ماہرین سے بات کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ممکن ہے ٹائٹن بیرونی ڈھانچے کے دباؤ کو سہنے میں ناکامی کی وجہ سے پھٹ گیا ہو اور دریافت ہونے والا ملبہ اسی کا ہو تاہم فی الحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، گمشدہ افراد میں شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا بھی شامل

واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز پر پانچ افراد سوار ہیں جن میں ایک پاکستانی شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔ شہزادہ داؤد ملک کی بڑی کاروبار داؤد فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں