وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی ‘آئی ایم ایف’ سے ملاقات، جلد فنڈز جاری کرنے کی اپیل


وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم کی طرف سے جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کیلئے جاری آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘امید ہے عالمی مالیاتی ادارہ فنڈز جلد از جلد جاری کرے گا۔ اس سے پاکستان کی معاشی استحکام کیلئے جاری کوششوں کو تقویت اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر فرانس روانہ ہوگئے

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے نویں جائزے کیلئے تمام پیشگی اقدامات کرلیے ہیں جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تکمیل کیلئے پُرعزم ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم معاشی استحکام اور بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں موجود ہیں جو آج سے پیرس میں شروع ہورہی ہے۔ سمٹ میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں